
رپورٹ؛ پاکستان نظریاتی پارٹی ملک کی چوتھی بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ الیکشن کمیشن کی لسٹ کے مطابق پاکستان کی 193 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے صرف چند جماعتیں ایسی ہیں جو گلگت بلتستان الیکشن میں اپنے امیدوار اتار سکی ہیں ، جن میں سے پاکستان نظریاتی پارٹی چوتھے نمبر پر بڑی جماعت ابھر کر سامنے آئی ہے جس نے گلگت کے 11 حلقوں سے اور تقریبا تمام اضلاع سے اپنے امیدوار میدان میں اتارے۔ اس جماعت کی خاص بات یہ ہے کہ اسکے چیئرمین سے لیکر یونین کونسل سطح کے زمہ دار تک 99 فیصد نوجوان عہدیدار ہیں۔ چار سال پہلے بننے والی یہ سیاسی جماعت اس وقت 34 ممالک میں اپنے اوورسیز چیپٹرز کھول چکی ہے اور کئی ممالک میں پارٹی کنونشنز بھی کر چکی ہے۔